اسلام آباد (کینٹ نیوز تازہ ترین ۔ 29 اکتوبر2023ء) تحریک انصاف نے الیکشن میں کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد کی تردید کردی۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی محمد خان نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے، ان حالات میں ہمیں اپنی سیاسی جگہ تو بنانی ہے اور سلسلے میں مختلف جماعتوں سے ہمیں بات کرنی ہے۔نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے پاس ہم صرف تعزیت کیلئے گئے تھے، لیکن فری اینڈ فئیر الیشن کیلئے جس طرح مختلف جماعتوں سے انگیج کر رہے ہیں ہوسکتا ہے ان سے بھی کبھی ملاقات ہوجائے، لیکن وہ ایک سیاسی ملاقات ہوگی۔ علی محمد خان نے کہا کہ فی الحال اس طرح کی ملاقات کا کوئی وقت یا شیڈول نہیں آیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی سے مستقبل میں الیکشن کے حوالے سے ملاقات متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف ایک نکتے پر انگیج کرنا ہے کہ وقت پر صاف شفاف الیکشن ہوں۔ سب کو برابر کا موقع ملے، تمام جماعتیں الیکشن میں جائیں اور ہم بھی جائیں، فیصلہ عوام کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں میں ’نہ کوئی الائنس کی ہم بات کر رہے ہیں، نہ کسی ریلیف کی بات کر رہے ہیں، نہ کسی ڈیل کی بات کر رہے ہیں‘۔ علی محمد خان نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے ایسی کوئی ہدایات نہیں کہ کسی جماعت کے ساتھ اتحاد کرنا ہے، نہ کور کمیٹی نے ہم سے کسی الائنس کی بات کی ہے۔
تحریک انصاف نے الیکشن میں کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد کی تردید کردی
Estimated read time
0 min read
You May Also Like
ورلڈکپ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کی بڑی چھلانگ
November 1, 2023
ڈی جی سپورٹس پنجاب سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے وفد کی ملاقات
November 1, 2023
More From Author
Muhammad Shah Khisro
November 13, 2023
Reporter Miss Fozia Imtiaz
November 13, 2023
ورلڈکپ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کی بڑی چھلانگ
November 1, 2023
+ There are no comments
Add yours