آٹے کے 20 کلو تھیلے اور چینی کی فی کلو قیمت میں نمایاں کمی

Estimated read time 1 min read

آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 45 روپے کمی ہوئی، ادارہ شماریات

کراچی(کینٹ نیوز تازہ ترین – این این آئی۔ 29 اکتوبر2023ء) ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.33 فیصد جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 29.65 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات کے ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے میں 14 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،17 اشیا کی قیمتوں میں کمی،20 کی قیمتیں مستحکم رہیں،گزشتہ ہفتے ٹماٹر فی کلو 23 روپے مہنگے ہوئے۔رپورٹ کے مطابق کے مطابق آلو کی فی کلو قیمت میں 3 روپے کا اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے انڈے فی درجن 5 روہے مہنگے ہوئے،800 گرام نمک 1 روہے،لہسن فی کلو 4 روپے مہنگا ہوا،دال ماش، دال چنا دال مسور کی قیمتوں میں اوسطا آٹھ روپے فی کلو کمی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق چکن 36 روپے، ایل پی جی سلنڈر 50 روپے، چینی 3 روپے فی کلو سستی ہوئی، گزشتہ ایک ماہ میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 45 روپے کمی ہوئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق چاول، پیاز، چینی، گڑ اور کیلے کی قیمتوں میں بھی کمی ہوگئی۔

You May Also Like

More From Author

+ There are no comments

Add yours