پاکستان فتح کے قریب آکر ہمت ہار گیا

Estimated read time 1 min read

جنوبی افریقہ نے ورلڈکپ کے سب سے سنسنی خیز میچ میں فتح اپنے نام کرلی، کیشو مہاراج نے پروٹیز کو کامیابی دلا دی

چنائی (ss ۔ 27 اکتوبر 2023ء ) ورلڈکپ کے 26ویں میچ میں پاکستان فتح کے قریب آکر ہمت ہار گیا، جنوبی افریقہ نے ورلڈکپ کے سب سے سنسنی خیز میچ میں فتح اپنے نام کرلی۔ چنائی کے چدم برم اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اوپنر عبداللہ شفیق جلد وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے 17 گیندوں پر 9 جبکہ امام الحق 12 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد رضوان تھے جو 31 رنز بنا کر کوئٹزی کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ افتخار تبریز شمسی کو چھکا لگانے کی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہو گئے، انہوں نے 21 رنز اسکور کیے۔بابر اعظم 50 رنز بنا کر تبریز شمسی کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔ چھٹی وکٹ کی شراکت میں شاداب خان اور سعود شکیل نے 84 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم شاداب خان 43 جبکہ سعود شکیل نے سب سے زیادہ 52 رنز کے انفرادی اسکور کو پویلین لوٹے۔

You May Also Like

More From Author

+ There are no comments

Add yours