شاہین شاہ آفریدی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیزترین 100 وکٹیں لینے والے فاسٹ بائولر بن گئے

Estimated read time 1 min read

کولکتہ (کینٹ نیوز تازہ ترین – اے پی پی۔ 31 اکتوبر2023ء) پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیزترین 100 وکٹیں لینے والے فاسٹ بائولر بن گئے، انہوں نے منگل کے روز بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے ورلڈکپ میچ میں تنزیدحسن کو آئوٹ کر کے کیریئر کی 100ویں وکٹ مکمل کر کے یہ سنگ میل عبور کیا، شاہین آفریدی نے 51 میچز میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر کے آسٹریلوی فاسٹ بائولر مچل سٹارک کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے 52 میچز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔واضح رہے کہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 100 وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز نیپال کے سپنر سندیپ لمی چن کو حاصل ہے جنہوں نے محض 42 میچز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا، افغانستان کے سپنر راشد خان 44 میچز میں یہ کارنامہ سر انجام دے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

You May Also Like

More From Author

+ There are no comments

Add yours