بابر اعظم آئی سی سی ورلڈ کپ کی تاریخ کے کامیاب ترین پاکستانی بیٹر بن گئے

Estimated read time 1 min read

لاہور (کینٹ نیوز تازہ ترین  ۔ 29 اکتوبر 2023ء ) بابر اعظم آئی سی سی ورلڈ کپ کی تاریخ کے کامیاب ترین پاکستانی بیٹر بن گئے، آئی سی سی ورلڈ کپ (ٹی ٹونٹی اور ون ڈے) میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والے پاکستانی بیٹر بن گئے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ہندوستان کے شہر چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں نصف سنچری سکور کرنے کے ساتھ پاکستان کے لیے آئی سی سی ورلڈ کپ (ٹی ٹونٹی اور ون ڈے) میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والا بیٹر بننے کا اعزاز اپنے نام کیا ۔

بابر اعظم پانچواں آئی سی سی ٹورنامنٹ (چیمپئنز ٹرافی 2017ء ، ورلڈ کپ 2019ء ، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021ء ، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء، ورلڈ کپ 2023ء) کھیل رہے ہیں اور اب تک 27 اننگز میں 11 نصف سنچریوں اور ایک سنچری کی مدد سے 1108 رنز سکور کرچکے ہیں یاد رہے کہ بابر اعظم ورلڈ کپ کی تاریخ میں 1000 رنز مکمل کرنے والے سابق کپتان جاوید میانداد کے بعد صرف دوسرے پاکستانی کھلاڑی بھی ہیں ۔

1992ء کے ورلڈ کپ کے فاتح میانداد نے یہ کارنامہ 28 اننگز میں انجام دیا جبکہ بابر اعظم نے یہ کارنامہ اپنی 26ویں اننگز میں انجام دیا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ بابر اعظم نے 2019ء کے ورلڈ کپ میں آٹھ اننگز میں 474 رنز بنائے جو میگا ایونٹ کی تاریخ میں کسی بھی پاکستانی بلے باز کی جانب سے سب سے زیادہ ہے۔

You May Also Like

More From Author

+ There are no comments

Add yours