کشمیر میں کنٹرول لائن کے قریب ’انکاؤنٹر‘ میں پانچ افراد ہلاک: ’یہ مزدور تھے، ان کا لشکر سے کوئی تعلق نہیں‘

Estimated read time 0 min read

ن لیگ 7 بار پنجاب اورپیپلزپارٹی 15سال لگاتار سندھ میں حکومت کرچکی

یہ جماعتیں ووٹ مانگنے آئیں گی تو پھر پھرکہیں گی کہ ہمیں موقع دیں؟ کیا عوام ان کو500بار موقع دیں گے؟ یہ جماعتیں غریبوں کا استحصال کررہی ہیں، اس بار انہیں گھروں میں داخل نہیں ہونے دینا۔ علیم خان کا جلسے سے خطاب

خانیوال (کینٹ نیوز تازہ ترین ۔ 28 اکتوبر 2023ء) استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ن لیگ 7 بار پنجاب اورپیپلزپارٹی 15 سال لگاتار سندھ میں حکومت کرچکی، یہ جماعتیں ووٹ مانگنے آئیں گی تو پھر پھرکہیں گی کہ ہمیں موقع دیں؟ کیا عوام ان کو 500 بار موقع دیں گے؟کیااب بھی عوام ان پر اعتماد کرنے کو تیار ہیں؟ یہ سیاسی جماعتیں غریبوں کا استحصال کررہی ہیں، غریب غریب تر ہوتا جارہا ہے۔انہوں نے خانیوال جہانیاں میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی سب سے چھوٹی تحصیل میں اتنا بڑا ورکرز کنونشن کبھی نہیں دیکھا، وہ لوگ جو کہتے تھے استحکام پاکستان پارٹی کے پاس لوگ کہاں سے آئیں گے، وہ ان لوگوں کودیکھ لیں ۔ آج سے 10پہلے جہانگیرترین اور میں نے فیصلہ کیا کہ پاکستان کی خدمت کیلئے سیاست میں بھرپور حصہ لینا ہے، اس ملک میں بادشاہت کرنے والی جماعتوں کے خلاف کھڑا ہونا ہے، یہ باریاں لگانے والی جماعتوں کے خلاف کھڑا ہوکر سیاست کرنی ہے، عوام کو ان کے چنگل سے نجات دلانی ہے، ہم نے یہ سوچ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی، سوچا چیئرمین پی ٹی آئی کی قیادت میں نیا پاکستان بنائیں گے، پھر ہم نے دن دیکھا نہ رات دیکھی، جہانگیرترین لندن میں علاج کیلئے گئے واپس آئے تو گھر کی بجائے سیدھا جلسہ گاہ گئے، جب 2018کے الیکشن میں پی ٹی آئی جیتی تو پھر اقرباء پروری، کرپشن، لوٹ مار کا پاکستان بن گیا۔

وہ کہتے تھے ہم نے شوکت خانم بنایا، نمل یونیورسٹی بنائی، ایسا ہی خوبصورت پاکستان بنائیں گے، بھئی اس میں کوئی ایماندار لوگ رکھے تھے، لیکن جب وزیراعظم بنے تو بزدار پنجاب میں تحفے کے طور پر دیا۔ یہ بزدارکون تھا؟ یہ فرنٹ مین تھا، جو پیسے وصول کرتا تھا اور آگے پہنچاتا تھا ، اس کا کام کوریئر کمپنیوں والا رتھا، پارسل لے کر آگے پہنچانا، یہ کس کا مال لیتا تھا؟ یہ فرح گوگی کون تھی؟ یہ کس کیلئے کام کرتے تھے؟ریٹ مقرر ہوتے تھے، پہلی بار پنجاب میں 3، 3کروڑ میں ڈی سی تعینات ہوتے دیکھے۔پہلی بار پنجاب میں 5، 5کروڑ میں کمشنرتعینات ہوتے دیکھے۔پہلی بار پنجاب میں تبدیلی کے نام پر چھوٹے چھوٹے محکموں میں بھی پیسوں کے ساتھ لوگ لگتے دیکھے، ہم نے جو نئے پاکستان کا پلان بنایا تھا ، وہ چکنا چور ہوتے تھے۔ کہتے تھے 50لاکھ گھر بنائیں گے، کوئی ایک گھر خانیوال میں نظر آیا؟پی ٹی آئی دور میں جن کی جیبیں گرم ہوئی ان کا نام نہیں لینا چاہتا۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی نے ملک کو اس انجام تک پہنچایا کہ ہم نے اپنے شہداء کے مجسموں کو گرتے دیکھا، وہ مجسمے جن کے بارے سوچا نہیں تھا کہ ان پر مٹی بھی پڑے گی، ان کو نالوں میں پھینکتے دیکھا۔یہ جرات کبھی بھارت بھی نہیں کرسکتا تھا کہ وہ حساس تنصیبات پر حملہ کرتے، جہاں پر اس جماعتوں کے غنڈوں نے حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی جماعتیں غریبوں کا استحصال کررہی ہیں، غریب غریب تر ہوتا جارہا ہے، مسلم لیگ ن 7بار پنجاب میں آچکی ہے، آج بھی ووٹ مانگنے آئیں گے تو کہیں گے ہمیں موقع دیں، بھئی 7بار موقع دیا کیااب 500بار موقع دیں؟ سندھ میں پچھلے 15سال سے پیپلزپارٹی کی حکومت ہے، تھر میں لوگوں کا حال دیکھیں، جہاں کتا پانی پیتا وہیں انسان پانی پیتا ہے، وہ عوام میں پھر جاکر کہتے ہمیں موقع دیں، عوام ان کو اور کتنا موقع دیں گے؟کیا عوام ان جماعتوں پر اعتماد کرنے کو تیار ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کیلئے غریب دوست منشور لے کر آئے ہیں، پرائیویٹ ہسپتالوں کی طرز پر ہسپتال بنیں، صاف پانی، بہترین سکول، فیکٹریاں کارخانے لگیں، ہر کسی کے پاس روزگار ہوں، ہم نے اپنی بہنوں کیلئے اپنے منشور میں سکلز کیلئے کام شروع کیا ہے، ان کو گھرو ں میں روزگار ملے گا۔

You May Also Like

More From Author

+ There are no comments

Add yours