ورلڈکپ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کی بڑی چھلانگ

Estimated read time 0 min read

کولکتہ (کینٹ نیوز تازہ ترین ۔ 31 اکتوبر 2023ء ) ورلڈکپ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کی بڑی چھلانگ، سیمی فائنل مرحلے کی دوڑ سے 2 ٹیموں کی حتمی چھٹی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں بنگلہ دیش کو شکست دینے کے بعد پاکستان نے پوائنٹس ٹیبل پر بڑی چھلانگ لگائی ہے۔ 3 فتوحات کے ساتھ 6 پوائنٹس حاصل کر کے پاکستان اب ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر آ گیا ہے، تاہم پاکستان کا نیٹ رن ریٹ اب بھی منفی ہے۔جبکہ پاکستان کیخلاف شکست کے بعد رواں ورلڈکپ کے سیمی فائنل مرحلے کی دوڑ سے بنگلہ دیش سمیت 2 ٹیموں کی حتمی چھٹی ہو گئی۔ 5،5 شکستوں کے بعد بنگلہ دیش اور دفاعی چیمپئن انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچنے کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ دوسری جانب بنگلہ دیش کیخلاف کامیابی کے بعد اب پاکستان کا ورلڈ کپ سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے سناریو کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں 

پاکستان نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے ساتھ میچز کھیلے گا اور متعدد منظرناموں کو کھیل میں لانے کے لیے انہیں سارے میچ جیتنا ہوں گے۔ ایک مثالی منظر نامے میں پاکستان کے لیے اپنے بقیہ میچز جیتنا ضروری ہے، گرین شرٹس کو نیوزی لینڈ کے اپنے بقیہ میچ ہارنے کی ضرورت ہے کیونکہ ان کے چھ میچوں میں آٹھ پوائنٹس ہیں۔ اگر بلیک کیپس اپنے اگلے تین میچ ہار جاتی ہیں تو وہ 8 پوائنٹس کے ساتھ گروپ مرحلے کا اختتام کریں گے اور پاکستان اپنے اگلے تین حریفوں کو شکست دینے پر 10 پوائنٹس کے ساتھ ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر سکتا ہے۔ایک مثالی منظر نامے میں پاکستان اگر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا چاہتا ہے تو میچ 31 میں پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کو شکست دے، میچ 32 میں نیوزی لینڈ کو جنوبی افریقہ سے شکست ہو، میچ 33 میں انڈیا کی ٹیم سری لنکا کو ہرائے، میچ 34 میں افغانستان کی ٹیم نیدرلینڈز کیخلاف فاتح ہو، میچ 35 میں پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کو شکست دے، میچ 36 میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم جیتے، میچ 37 میں انڈیا بمقابلہ جنوبی افریقہ ٹاکرے میں انڈیا کی جیت ہو، میچ 38 میں سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش میچ میں سری لنکا کی جیت ہو، میچ 39 میں آسٹریلیا بمقابلہ افغانستان میچ میں آسٹریلیا کی جیت ہو، میچ 40 میں انگلینڈ بمقابلہ نیدرلینڈز مقابلے میں انگلینڈ کی جیت ہو، میچ 41 میں نیوزی لینڈ بمقابلہ سری لنکا میچ میں سری لنکا کی جیت ہو، میچ 42 میں جنوبی افریقہ بمقابلہ افغانستان مقابلے میں جنوبی افریقہ کی جیت ہو، میچ 43 میں بنگلہ دیش بمقابلہ آسٹریلیا میچ میں آسٹریلیا کی جیت ہو، میچ 44 میں پاکستان بمقابلہ انگلینڈ مقابلے میں پاکستان کی جیت ہو، میچ 45 میں انڈیا بمقابلہ نیدرلینڈز ٹاکرے میں انڈیا کی جیت ہو۔اگر تمام نتائج مذکورہ منظر نامے کے مطابق نکلتے ہیں، تو ہندوستان 18 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آئے گا، اس کے بعد جنوبی افریقہ 14 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آئے گا۔ آسٹریلیا پروٹیز کے برابر پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے گا جبکہ پاکستان 10 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر آ کر ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لے گا۔

You May Also Like

More From Author

+ There are no comments

Add yours