فخر زمان ورلڈکپ میچ میں زیادہ چھکے لگانے والے دوسرے پاکستانی بیٹر بن گئے

Estimated read time 1 min read

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 31 اکتوبر2023ء) فخرزمان ورلڈکپ میچ میں زیادہ چھکے لگانے والے دوسرے پاکستانی بیٹر بن گئے، انہوں نے منگل کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے ورلڈکپ میچ میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 7 چھکے لگا کر یہ اعزاز حاصل کیا، فخرزمان 74 گیندوں پر 81 رنز کی اننگز کھیل کر آئوٹ ہوئے، پاکستان کی جانب سے ورلڈکپ میچ میں زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز سابق بیٹر عمران نذیر کو حاصل ہے جنہوں نے 2007 میں زمبابوے کے خلاف ورلڈکپ میچ میں اننگز میں 8 چھکے لگائے تھے، اس کے ساتھ ساتھ فخرزمان نے رواں ورلڈکپ کے دوران تیسرا بڑا چھکا لگانے کا اعزاز بھی حاصل کیا، انہوں نے ہدف کے تعاقب میں اننگز کے پانچویں اوور کی تیسری گیند پر بنگلہ دیشی فاسٹ بائولر تسکین احمد کو 99 میٹر طویل چھکا رسید لگا کر یہ کارنامہ انجام دیا، رواں ورلڈکپ کے دوران طویل ترین چھکا لگانے کا اعزاز آسٹریلوی بیٹر گلین میکسویل کے پاس ہے جنہوں نے 104 میٹر چھکا لگایا تھا، بھارتی بیٹر شیریاس آئر 101 میٹر طویل چھکے کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

You May Also Like

More From Author

+ There are no comments

Add yours