ڈی جی سپورٹس پنجاب سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے وفد کی ملاقات

Estimated read time 1 min read

لاہور (کینٹ نیوز تازہ ترین – آن لائن۔ 31 اکتوبر2023ء) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد کی قیادت میں ہاکی لیجنڈز اختر رسول، شہباز سینئر ، آصف باجوہ خواجہ جنید کی اہم ملاقات ہوئی ہے اس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن وومن ونگ کی سربراہ تنزیلہ عامر چیمہ اور سابق کپتان راحت خان بھی موجود تھیںپاکستان ہاکی فیڈریشن کے وفد نے سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام ہونے والے انڈر16ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ہاکی انٹر ڈویژن چیمپین شپ کے انعقاد کو سراہا ہے جو ہاکی کی ترقی کے لیے اہم ہے ڈی جی سپورٹس آصف طفیل نے اس موقع پر کہا ہے کہ ہاکی کی ترقی کے لئے پنجاب کے 25شہروں میں ہاکی اکیڈمیز قائم کی جا رہی ہیں اس حوالے سے ڈویژنل سپورٹس افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں انڈر16ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ہاکی انٹر ڈویژن چیمپین شپ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آیاہے ان کھلاڑیوں کا5 نومبر سی25 روزہ تربیتی کیمپ لگایا جا رہا ہے تاکہ یہ کھلاڑی نیشنل اور انٹر نیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کر سکیں ،ہاکی کی ترقی اور بحالی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے وفد نے سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام ہونے والے انڈر16ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ہاکی انٹر ڈویژن چیمپین شپ کے انعقاد اورپھر 25 روزہ تربیتی کیمپ کوہاکی کی ترقی کیلئے کو خوش آئند قرار دیا ہے اس سے ہاکی کے نئے کھلاڑی سامنے آ رہے ہیں نیا ٹیلنٹ ہاکی کی ترقی کے لئے اہم ہے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سپورٹس بورڈ پنجاب کی25 روزہ تربیتی کیمپ کے لئے اپنے کوچز مہیا کرنے کی پیش کش کی ہے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد ہاکی لیجنڈز اختر رسول، شہباز سینئر ، آصف باجوہ اور خواجہ جنید نے ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کے ساتھ ملکر ہاکی کی ترقی کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا ہے جس میں تربیتی کیمپس ، ہاکی سنٹرز آف ایکسیلنس اور انٹر نیشنل ایونٹس پر بھی بات چیت کی گئی ہے تا کہ قومی کھیل ہاکی جس میں ہمارا ماضی شاندار ہے اس کو دوبارہ بھرپور انداز میں فروغ دیا جا سکے۔ہاکی لیجنڈز اولمپئنزنے ہاکی کی ترقی اور فروغ کے لئے سپورٹس بورڈ کی خدمات کو سراہا ہے کہ ماضی میں لیجنڈز اولمپئینز کی بڑی تعداد سپورٹس بورڈ پنجاب کے انڈر 16 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے ہی سامنے آئی ہے۔ ۔

You May Also Like

More From Author

+ There are no comments

Add yours