متحدہ عرب امارات کی اہم شخصیات کے لیے 5 اضلاع میں رینجرز تعینات کرنے کی منظوری

Estimated read time 0 min read

اسلام آباد (کینٹ نیوز تازہ ترین ۔28 اکتوبر 2023ء) متحدہ عرب امارات کے صدر اور   دبئی کے ولی عہد کیلئے پنجاب میں شکار گاہوں کی سیکورٹی کی فراہمی کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔پبلک نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ نے پنجاب کے پانچ اضلاع میں پر رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

شیخ محمد بن زید النہیان اور شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم خصوصی وفد کے ساتھ شکار کھیلیں گے۔شاہی مہمان راجن پور،ڈیرہ غازیخان،بہاولپور،بہاولنگراور رحیم یارخان میں شکار کھیلیں گے۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی درخواست پر رینجرز کی تین کمپنیاں فوری طو رپر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔ پنجاب کے پانچ اضلاع میں رینجرز کی تین کمپنیاں 31مارچ 2024 تک تعینات رہیں گی۔ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے سیکشن 4 کے تحت رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔

You May Also Like

More From Author

+ There are no comments

Add yours